پراجیکٹ ڈائریکٹر پنجاب ٹی بی پروگرام کی تقرری کیخلاف درخواست پر فریقین کو طلبی کے نوٹسز جاری

لاہور : لاہور ہائیکورٹ نے پراجیکٹ ڈائریکٹر پنجاب ٹی بی پروگرام ڈاکٹر عامر کی تقرری کے خلاف دائر درخواست پر فریقین کو طلبی کے نوٹسز جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا ۔ ہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس شجاعت علی خان نے راے عثمان ایڈووکیٹ کی درخواست پر سماعت کی ۔درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ پراجیکٹ ڈائریکٹر کی تقرری کے لیے ڈاکٹری میں دس سالہ تجربہ رکھنا ضروری ہے مگر ڈاکٹر عامر اس کوالیفیکیشن پر پورا نہیں اترتے انہیں صرف دو سالہ ڈاکٹری کا تجربہ ہے اور قواعد و ضوابط سے ہٹ کر پراجیکٹ ڈائریکٹر لگا دیا گیا ہے ۔
لہٰذا معزز عدالت سے استدعا ہے کہ ڈاکٹر عامر کی تقرری کا کالعدم قرار دیکر اس پوسٹ پر میرٹ پر تقرری کا حکم دیا جائے ۔جس پر فاضل عدالت نے سیکرٹری صحت پنجاب اور پراجیکٹ ڈائریکٹر ٹی بی پروگرام ڈاکٹر عامر کو طلبی کے نوٹس جاری کر دیئے ۔

تاریخ اشاعت : بدھ 23 جنوری 2019

Share On Whatsapp