آرمی چیف سے کراچی میں تاجروںکے وفد کی ملاقات،ملکی اقتصادی صلاحیت مضبوط بنانے میں کردار ادا کرنے کے عزم کا اظہار

, تاجر برادری ملک کے معاشی استحکام میں تعاون کرے، جنرل قمر جاوید باجوہ کی تاجروں سے گفتگو

راولپنڈی : چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ تاجر برادری ملک کے معاشی استحکام میں تعاون کرے۔آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے کراچی میں تاجروں کے وفد نے ملاقات کی جس میں آرمی چیف نے ملک بالخصوص کراچی میں سیکیورٹی صورتحال بہتر ہونے سے آگاہ کیا۔تاجروں نے کاروباری مواقع بڑھانے کیلئے محفوظ ماحول بنانے پر فوج کی کوششوں کو سراہا۔اس موقع پر جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ تاجر برادری ملک کے معاشی استحکام میں تعاون کرے۔آرمی چیف سے ملاقات میں تاجر برادری نے ملک کی اقتصادی صلاحیت مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔

تاریخ اشاعت : جمعہ 11 جنوری 2019

Share On Whatsapp