ون ڈے سیریز میں حصہ لینے کیلئے پانچ کرکٹرز 14 جنوری کو جنوبی افریقہ روانہ ہوں گے

لاہور۔11 جنوری : جنوبی افریقہ کیخلاف 19جنوری سے جنوبی افریقہ میں شروع ہونے والی ون ڈے سیریز میں حصہ لینے کیلئے پانچ کرکٹرز 14 جنوری کو جنوبی افریقہ روانہ ہوں گے۔سائوتھ افریقہ کے خلاف ون ڈے ٹیم میں جگہ بنانے والے گیارہ کرکٹرز اسوقت قومی ٹیسٹ ٹیم کے ساتھ سائوتھ افریقہ میں موجود ہیں تاہم محمد حفیظ، عماد وسیم، حسین طلعت، شعیب ملک اور عثمان شنواری بعد میں ٹیم کو جوائن کریں گے۔ محمد حفیظ اور شعیب ملک ان دنوں بی پی ایل کھیلنے کیلئے بنگلہ دیش میں موجود ہیں جبکہ عثمان شنواری آسٹریلیا میں بگ بیش لیگ میں حصہ لے رہے ہیں۔

تاریخ اشاعت : جمعہ 11 جنوری 2019

Share On Whatsapp