تاجربرادری اقتصادی استحکام کیلئے کردار ادا کرے، آرمی چیف

جنرل قمر جاوید باجوہ سے تاجروں کی ملاقات، اقتصادی صورتحال پر تبادلہ خیال، تاجر برادری کا قیام امن کیلئے آرمی چیف کا شکریہ ادا کیا، محفوظ کاروباری ماحول کی فراہمی کیلئے پاک فوج نے زبردست کردار ادا کیا ہے۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی تاجر وں سے گفتگو

کراچی : چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے کراچی کے تاجروں نے ملاقات کی ۔جس میں کراچی کی امن وامان اور کاروباری صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، تاجر برادری نے قیام امن کیلئے آرمی چیف کا شکریہ ادا کیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے آج کراچی میں تاجروں کے وفد سے ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں کراچی میں امن وامان کی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔
تاجر برادری نے قیام امن کیلئے آرمی چیف کا شکریہ ادا کیا۔ تاجربرادری نے امن کے قیام پرپاک فوج کے کردار کی تعریف بھی کی۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ ملک بھر کی طرح کراچی میں سکیورٹی صورتحال بہتر ہوئی ہے۔تاجربرادری معاشی استحکام کیلئے کردار ادا کرے۔انہوں نے کہا کہ تاجر برادری اقتصادی استحکام کیلئے صورتحال سے فائدہ اٹھائے۔
محفوظ ماحول کی فراہمی کیلئے پاک فوج نے بڑی کوششیں کی ہیں۔ تاجربرادری نے آرمی چیف کو اقتصادی استحکام کیلئے کردارادا کرنے کی یقین دہانی کروائی۔ تاجروں کے وفد نے کہا کہ معیشت کی بہتری کیلئے بھرپور کردار ادا کریں گے۔ دوسری جانب گزشتہ روز پاک فوج نے فائرپاور کا شاندار مظاہرہ کر ڈالا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق فائرپاور صلاحیت کا مظاہرہ کراچی کے قریب ایئرڈیفنس فائرنگ رینج میں کیا گیا۔
آرمی چیف اورایئر چیف نے پاک فوج ایئرڈیفنس کی فائرپاورصلاحیت کا مشاہدہ کیا۔ ایئرڈیفنس ویپنزسسٹم سے فائرنگ مشق البیاز2019 کی اختتامی تقریب کا حصہ تھی۔ ایل وائی80 کی فائرپاورکا پہلا مظاہرہ ایونٹ کاطرہ امتیازتھا۔ فائرپاورکی صلاحیت کے کامیاب تجربے پر آرمی چیف نے آرمی ایئرڈیفنس کومبارکباد پیش کی۔اس موقع پر نوجوانوں سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ ایل وائی80سے آرمی ایئرڈیفنس کی دفاعی صلاحیت میں بہت زیادہ اضافہ ہوا ہے۔

تاریخ اشاعت : جمعہ 11 جنوری 2019

Share On Whatsapp