سماجی زیادتی کا شکار ہونے والی خواتین کے ساتھ کھڑی ہوں، لیڈی گاگا

لاس اینجلس : ہالی وڈ کی اداکارہ اور گلوکارہ لیڈی گاگا کا کہنا ہے کہ وہ ہر اس عورت لے ساتھ کھڑی ہیں جو کام کرتے ہوئے سماجی زیادتی کا شکار ہیں۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ اور گلوکارہ لیڈی گاگا نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ ہر اس عورت کی حمایت کرتی ہیں جس کو معاشرتی طور ہر کام کرتے ہوئے ہراساں کیا جاتا ہے اور وہ ہر اس انسان کے ساتھ کام نہیں کرنا چاہیں گی جو خواتین کو کام کرتے ہوئے ہراساں کرتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ یہی وجہ ہے کہ انہوںنے ریکارڈ پروڈیوسر اور گلوگار آر کیلے کے ساتھ کام کرنے سے معذرت کر لی ہے۔

تاریخ اشاعت : جمعہ 11 جنوری 2019

Share On Whatsapp