ورون دھون کا نورا فتیحی کو فلم ’’اے بی سی ڈی 3‘‘ کا حصہ بننے پر خوش آمدید

ممبئی : بالی وڈ اداکار ورون دھون نے اداکارہ نورا فتیحی کو فلم ’’اے بی سی ڈی 3‘‘ کا حصہ بننے پر انہیں خوش آمدید کہا ہے۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار ورون دھون نے اداکارہ نورا فتیحی کو ٹویٹر پر خوش آمدید کہتے ہوئے کہا ہے کہ نورا فتیحی بہت زیادہ محنتی اور اچھی انسان ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ آپ کو گینگ کا حصہ بننے پر خوش آمدید ہو، ہم سب مل کر ایک طوفان برپا کرنے والے ہیں۔ ریمو ڈی سوزا کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’’اے بی سی ڈی 3‘‘ میں اداکار ورون دھون اور شردھا کپور مرکزی کردار ادا کریں گے۔

تاریخ اشاعت : جمعہ 11 جنوری 2019

Share On Whatsapp