لیونڈرکی خوشبو اعصابی تناؤ کم کرتی ہے ، جاپانی ماہرین

ٹوکیو : جاپان کے ماہرین صحت نے کہا ہے کہ لیونڈر ( نیازبو، اسطخودّوس)کی خوشبو سونگھنے سے اعصابی ذہنی تناؤ کم ہوتا ہے۔ جاپان کی کاگوشیما یونیورسٹی کے ماہرین کی جدید تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ بنفشی رنگ کی اس جادوئی بوٹی کی خوشبو کو نیند کی گولیوں کی جگہ استعمال کرسکتے ہیں اور اس کے کوئی منفی اثرات بھی نہیں ہوتے۔ اسی بنا پر دن میں ایک سے دو مرتبہ لیونڈر سونگھنے سے موڈ بہتر رہتا ہے۔
ماہرین نیکا کہنا ہے کہ سرجری کے بعد درد سے کراہتے مریضوں کی تکلیف بھی اس کی خوشبو سونگھنے سے کم ہوجاتی ہے۔ دنیا بھر کے بیشتر ممالک میں ایک عرصے سے یہ خوشبو سکون آور تصور کی جاتی رہی ہے۔ ماہرین نے کہا ہے کہ لیونڈر کا تیل ملنے کے مقابلے میں خوشبو سونگھنے سے بہت فائدہ ہوتا ہے اور کچھ دیر میں دماغ ہلکا ہوجاتا ہے۔ اسی لیے سوتے وقت بھی لیونڈر کی خوشبو سونگھنا بہت مفید ہوتا ہے جس سے بے چینی، الجھن اور ذہنی تناؤ رفع ہوتا ہے۔

تاریخ اشاعت : منگل 25 دسمبر 2018

Share On Whatsapp