ترجمان پاک فوج نے بھارتی فلموں میں را کے جاسوس اور حقیقی جاسوس کا فرق بتا کر ہندوستانیوں کے تن بدن میں آگ لگا دی

اپنے ذاتی ٹوئٹر اکاونٹ سے کی گئی ٹوئٹ میں میجر جنرل آصف غفور نے ایک تصویر کے ذریعے بتایا کہ بھارتی فلموں میں سلمان خان کو بھارتی خفیہ ادارے را کا جاسوس اور ہیرو بنا کر پیش کیا جاتا ہے، جبکہ حقیقت میں کلبھوشن یادیو جیسے بزدل لوگ بھارتی جاسوس ہوتے ہیں

راولپنڈی : ترجمان پاک فوج نے بھارتی فلموں میں را کے جاسوس اور حقیقی جاسوس کا فرق بتا کر ہندوستانیوں کے تن بدن میں آگ لگا دی، اپنے ذاتی ٹوئٹر اکاونٹ سے کی گئی ٹوئٹ میں میجر جنرل آصف غفور نے ایک تصویر کے ذریعے بتایا کہ بھارتی فلموں میں سلمان خان کو بھارتی خفیہ ادارے را کا جاسوس اور ہیرو بنا کر پیش کیا جاتا ہے، جبکہ حقیقت میں کلبھوشن یادیو جیسے بزدل لوگ بھارتی جاسوس ہوتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور کی جانب سے کی جانے والی ایک ٹوئٹ نے کروڑوں ہندوستانیوں کے تن بدن میں آگ لگا دی ہے۔ ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور کی جانب سے ہفتے کے روز اپنے ذاتی ٹوئٹر اکاونٹ سے ایک دلچسپ ٹوئٹ کی گئی:

ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور نے اپنے ذاتی ٹوئٹر اکاونٹ سے کی گئی ٹوئٹ میں سوشل میڈیا پر کئی روز سے گردش کرنے والی ایک تصویر کے ذریعے فلمی دنیا کے جاسوس اور حقیقی جاسوس کا فرق بتایا۔
سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی تصویر میں بالی وڈ ہیرو سلمان خان اور بھارتی دہشت گرد اور را کے جاسوس کلبھوشن یادیو کو دکھایا گیا ہے۔ تصویر کے ذریعے بتانے کی کوشش کی گئی ہے کہ بھارتی فلموں میں ہمیشہ حقیقت کے برعکس مضحکہ خیز چیزیں دکھائی جاتی ہیں۔ تصویر میں بتایا گیا ہے کہ بھارتی فلموں میں سلمان خان کو بھارتی خفیہ ادارے را کا جاسوس اور ہیرو بنا کر پیش کیا جاتا ہے جبکہ بھارتی دہشت گرد جاسوسوں کی حقیقت کچھ اور ہی ہے۔
حقیقت میں بھارت کے خفیہ ادارے راے کے دہشت گرد جاسوس سلمان خان جیسے ہیرو نہیں بلکہ کلبھوشن یادیو جیسے بزدل لوگ ہوتے ہیں۔ ترجمان پاک فوج کی جانب سے ذاتی حیثیت میں کیے گئے اس ٹوئٹ نے جہاں ہندوستانیوں کے تن بدن میں آگ لگائی ہے، وہیں اس ٹوئٹ نے کروڑوں پاکستانیوں کو خوب محفوظ کیا ہے۔

تاریخ اشاعت : ہفتہ 22 دسمبر 2018

Share On Whatsapp