ہردلعزیز بھارتی اداکارہ نے خود کشی کرلی

بھارتی اداکارہ ریامیکا نے بوائے فرینڈ کیساتھ تعلقات بگڑنے پر گلے میں پھندا ڈال کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا

ممبئی : ہردلعزیز بھارتی اداکارہ نے خود کشی کرلی، بھارتی اداکارہ ریامیکا نے بوائے فرینڈ کیساتھ تعلقات بگڑنے پر گلے میں پھندا ڈال کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی فلم انڈسٹری سوگ میں ڈوب گئی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ہردلعزیز بھارتی اداکارہ ریامیکا نے خود کشی کرلی ہے۔ اداکارہ ریامیکا نے بوائے فرینڈ کیساتھ تعلقات بگڑنے پر گلے میں پھندا ڈال کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔
26 سالہ اداکارہ ریامیکا کی پھندالگی لاش ان کے گھر سے برآمد ہوئی ہے ۔ تاہم ابھی تک اداکارہ کی خودکشی کرنے کی وجہ سامنے نہیں آئی۔ بھارتی میڈیا کا بتانا ہے کہ اداکارہ کو خود کشی کے روز اس کے بوائے فرینڈ دنیش نے فون کیا تو اداکارہ نے فون نہیں اٹھایا۔ باربار فون کرنے پر بھی جب اداکارہ ریامیکا نے فون نہیں اٹھایا تو پھر اداکارہ کا بوائے فرینڈ اس کے گھر پہنچا اور وہاں موجود اس کے بھائی کو صورتحال سے آگاہ کیا۔
بعد ازاں دونوں نے اداکارہ کے کمرے پر دستک دی لیکن جواب نہ ملنے پر جب کھڑکی توڑ کر اندر داخل ہوئے تو دیکھا اداکارہ ریامیکا کی لاش پنکھے سے لٹکی ہوئی تھی۔ پولیس اداکارہ کی خود کشی کے معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق مبینہ طور پر اداکارہ کا اپنے بوائے فرینڈ سے جھگڑا ہوا تھا جس کے بعد اس نے خود کشی کرلی۔ تاہم اس معاملے پر پولیس نے تاحال کوئی حتمی بات نہیں بتائی۔

تاریخ اشاعت : جمعہ 30 نومبر 2018

Share On Whatsapp