گلوکار محمد رفیع کے ساتھی محمد عزیز دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے

ممبئی : بالی ووڈ کے لیجنڈری گلوکار محمد رفیع کے ساتھی محمد عزیز گزشتہ روز دل کا دورہ پڑنے کے بعد دنیا فانی سے کوچ کرگئے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 64 سالہ پلے بیک سنگر محمد عزیز کو گزشتہ روز دل کی تکلیف محسوس ہوئی جس کے بعد انہیں اہل خانہ ممبئی کے نناوتی اسپتال لے کر پہنچے۔ڈاکٹرز نے محمد عزیز کو بچانے کی ہر ممکن کوشش کی مگر وہ جانبر نہ ہوسکے۔
بیٹی ثنا عزیز نے والد کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ابو کلکتہ سے ممبئی سفر کررہے تھے کہ اسی دوران ان کو دل کا دورہ پڑا اور ہم انہیں تقریبا دوپہر تین بجے اسپتال لے کر پہنچے۔ثنا کا کہنا تھا کہ والد کے ساتھ ہمیشہ کی طرح ان کے دوست سفر کررہے تھے جنہوں نے ہمیں بذریعہ ٹیلی فون اطلاع دی کہ ابو کی طبیعت کچھ خراب ہوگئی۔ڈاکٹرز کے مطابق گلوکار کے دل کی چاروں رگیں بند تھیں جس کی وجہ سے وہ جانبر نہ ہوسکے۔

تاریخ اشاعت : جمعرات 29 نومبر 2018

Share On Whatsapp