چین میں سوائن فلو سے متاثرہ ایک شخص سامنے آگیا

بیجنگ : چین کے دارالحکومت بیجنگ میں سوائن فلو سے متاثرہ ایک شخص سامنے آگیا ہے۔ چین کے نشریاتی ادارے نے وزارت زراعت کے حوالے سے خبر دیتے ہوئے بتایا ہے کہ بیجنگ میں افریقا سوائن فلو کی ایک مقامی شخص میں تشخیص ہوئی ہے۔ وزارت زراعت کا کہنا ہے کہ اس سے قبل صوبہ فنگ شان میں واقع دو فارمز میں سوائن فلو کے باعث 86 سور( خنزیر) ہلاک ہو گئے تھے جس کے بعد فارم کو بند کر دیا گیا تھا۔ میونسپل حکام کی جانب سے وائرس پر قابو پانے کے لئے کوششیں شروع کر دی گئی ہیں۔ واضح رہے کہ سوائن فلو کا جراثیم مردہ جانوروں کو مناسب طور پر تلف نہ کرنے اور بیمار خنزیر کا گوشت کثرت سے استعمال کرنے سے پھیلتا ہے۔

تاریخ اشاعت : جمعہ 23 نومبر 2018

Share On Whatsapp