روہت شیٹھی رنویر اور دیپیکا کی شادی میں شرکت نہیں کر سکیں گے

ممبئی ۔ : بالی وڈ ہدایت کار روہت شیٹھی فلمی مصروفیات کے باعث رنویر سنگھ اور دیپیکا پڈوکون کی اٹلی میں ہونے والی شادی میں شرکت نہیں کر سکیں گے۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ہدایت کار روہت شیٹھی اداکار رنویر سنگھ اور دیپیکا پڈوکون کے ساتھ کام کر چکے ہیں جس کے باعث دونوں اداکاروں کے ساتھ ان کا خاص تعلق قائم ہو گیا ہے لیکن روہت شیٹھی ان دنوں فلم ’’سمبا‘‘ کے پوسٹ پروڈکشن میں مصروفیت کے باعث رنویر اور دیپیکا کی اٹلی میں ہونے والی شادی میں شرکت نہیں کریں گے تاہم ان کی ممبئی میں 28نومبر کو ہونے والی دعوت ولیمہ کی تقریب میں شرکت کریں گے۔
واضح رہے کہ رنویر اور دیپیکا کی دعوت ولیمہ کی پہلی تقریب دیپیکا کے آبائی علاقے بنگلور میں 21نومبر جبکہ دوسری تقریب 28نومبر کو ممبئی کے فائیو سٹار ہوٹل دا گرینڈ حیات ہوٹل میں ہو گی۔

تاریخ اشاعت : بدھ 14 نومبر 2018

Share On Whatsapp