رنویر سنگھ اور دیپیکا پڈوکون شادی کے بعد نئے گھر کی تلاش دوبارہ شروع کریں گے

ممبئی ۔ : بالی وڈ اداکار رنویر سنگھ اور دیپیکا پڈوکون شادی کے بعد نئے گھر کا حتمی فیصلہ کریںگے۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار رنویر سنگھ اور دیپیکا پڈوکون شادی سے قبل ممبئی کی حدود میں گھر خریدنا چاہتے تھے لیکن اس حوالے سے کوئی کامیابی حاصل نہ ہو سکی جس کے باعث رنویر سنگھ شادی کے بعد کچھ عرصے تک دیپیکا پڈوکون کے گھر میں ہی رہیں گے تاہم شادی کے بعد دونوں نئے گھر کی تلاش دوبارہ شروع کریںگے۔

تاریخ اشاعت : بدھ 14 نومبر 2018

Share On Whatsapp