’براہمسترا‘‘ سلسلے کی پہلی فلم آئندہ سال کرسمس پر ریلیز ہو گی

ممبئی ۔ : بالی وڈ اداکار رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کی فلم ’’براہمسترا‘‘ سلسلے کی پہلی فلم آئندہ سال کرسمس پر ریلیز ہو گی۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق فلم ساز کرن جوہر نے ٹویٹر پر اپنی کمپنی دھرما پروڈکشن کے بینر تلے بننے والی فلم ’’براہمسترا‘‘ سلسلے کی پہلی فلم کی ریلیز کی تاریخ شیئر کرتے ہوئے کہا کہ فلم کا پہلا حصہ آئندہ سال کرسمس پر ریلیز ہو گا۔ فلم کی ہدایت کاری ایان مکھرجی نے دی ہے جبکہ فلم میں اداکار رنبیر کپور، عالیہ بھٹ اور امیتابھ بچن شامل ہیں۔

تاریخ اشاعت : بدھ 14 نومبر 2018

Share On Whatsapp