گوری کو فلموں میں ڈیزائنگ کرانے کا متحمل نہیں ہو سکتا،شاہ رخ خان

ممبئی۔ : بالی وڈ اداکار شاہ رخ خان نے کہا ہے کہ وہ اہلیہ گوری خان کو فلموں کے لیئے ڈیزائنگ کی پیشکش کر نے کے متحمل نہیں ہو سکتے۔بھارتی ذرائع ابلا غ کے مطابق اداکار شاہ رخ کا گوری خان کیمیکسیکن ریسٹیورنٹ کے افتتاح کے موقع پر اہلیہ کو فلموں کے لئے لینے کے حوالے سے پو چھے گئے سوال کا جواب دیتے ہو ئے کہنا تھاکہ ہم بہت چھوٹی فلمیں بناتے ہیں۔اس لیئے ہم گوری کو فلموں میں ڈیزائنگ کرانے کے متحمل نہیں ہو سکتے۔جس پر گوری خان کا کہناتھا کہ ابھی میں بہت مصروف ہوں۔تا ہم اگر مجھے وقت ملا اور پیشکش کی گئیتو یقیناً ضرور فلموں کے لئے ڈیزائن کروں گی۔

تاریخ اشاعت : بدھ 14 نومبر 2018

Share On Whatsapp