فلم ’’منا بھائی تھری ‘‘ کی عکسبندی آئندہ سال کے آخر میں شروع کی جائے گی، ارشد وارثی

ممبئی۔ : بالی وڈ کے اداکار ارشد وارثی کا کہنا ہے کہ فلم ’’منا بھائی‘‘ کے تیسرے سیکوئل کی عکسبندی آئندہ سال کے آخر میں شروع کی جائے گی۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار ارشد وارثی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ فلم ’’منا بھائی ‘‘ کے ہدایت کار راج کمار ہیرانی کے فلم’’منا بھائی 3 ‘‘ پر کام کرنا شروع کردیا ہے جبکہ فلم کی عکسبندی پر کام آئندہ سال کے آخر میں شروع کیا جائے گا۔

تاریخ اشاعت : بدھ 14 نومبر 2018

Share On Whatsapp