پاکستان کے معروف سپورٹس صحافی نعمان نیاز کینسر کے مرض میں مبتلا ہوگئے

سرکاری چینل پی ٹی وی اسپورٹس کے ڈائریکر کی بون میرو سرجری کی جائے گی، دعاوں کی اپیل کر دی

لاہور : پاکستان کے معروف سپورٹس صحافی نعمان نیاز کینسر کے مرض میں مبتلا ہوگئے، سرکاری چینل پی ٹی وی اسپورٹس کے ڈائریکر کی بون میرو سرجری کی جائے گی، دعاوں کی اپیل کر دی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان میں کھیلوں سے لگاو رکھنے والے لوگوں کو بری خبر دی گئی ہے۔ پاکستان کے نامور اسپورٹس اینکر، صحافی اور سرکاری چینل پی ٹی وی اسپورٹس کے ڈائریکر ڈاکٹر نعمان نیاز کینسر کے مرض میں مبتلا ہو گئے ہیں۔
اس بات کا انکشاف خود ڈاکٹر نعمان نیاز نے کیا ہے۔ نعمان نیاز نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر متعدد ٹوئٹس کرکے اپنی بیماری اور اس سے متعلق دیگر تفصیلات سے لوگوں کو آگاہ کیا۔






ڈاکٹر نعمان نیاز کینسر کے مرض کے علاج کیلئے لندن جائیں گے۔
لندن میں ہی ڈاکٹر نعمان نیاز کا علاج کیا جائے گا۔ اس خبر کے سامنے آنے کے بعد سے شائقین کرکٹ اور سابق و موجودہ کرکٹرز کی جانب سے ڈاکٹر نعمان نیاز کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

تاریخ اشاعت : جمعرات 8 نومبر 2018

Share On Whatsapp