اقبال ڈے پر چھٹی کی بجائے خصوصی تعلیمی سیشنز ہونے چاہئیں ، شاہد آفریدی

, اقبال کوخراج عقیدت ان کے نظریے آگے لے کر چلنے سے دیا جاسکتا ہے، سابق آل رائونڈر

کراچی : قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی کا کہنا ہے اقبال ڈے پر اسکولوں کی چھٹی کے بجائے اقبال کی یاد میں خصوصی تعلیمی سیشنز ہونے چاہئیں، میری نظر میں یہی بہترین طریقہ ہے۔تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اقبال ڈے کی چھٹی کے حوالے سے کہا اقبال کوخراج عقیدت ان کے نظریے آگے لے کر چلنے سے دیا جاسکتا ہے، ہمارے بچے ہمارا مستقبل ہیں ان کو تعلیم سے ہمکنار کریں۔شاہد آفریدی کا مزید کہنا تھا کہ اقبال ڈے پر اسکولوں کی چھٹی کے بجائے اقبال کی یاد میں خصوصی تعلیمی سیشنز ہونے چاہئیں، میری نظر میں یہی بہترین طریقہ ہے۔۔

تاریخ اشاعت : جمعرات 8 نومبر 2018

Share On Whatsapp