پاک آرمی نے 13ویں کورین ایمبیسیڈر نیشنل تائیکو انڈو چیمپئن شپ جیت لی

, مجموعی طورپر 22گولڈ،2سلور ،5برائونز میڈل کے ساتھ 374پوائنٹس حاصل کئے ، پاکستان واپڈا جس چار گولڈ ،گیارہ سلور اور گیارہ ہی برائونز کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی

اسلام آباد : پاکستان آرمی نے 22گولڈ ، 2سلور5 برائونز میڈل حاصل کرتے ہوئے 374پوائنٹس کے ساتھ 13ویں کورین ایمبیسڈرز نیشنل تائیکوانڈو چمپئن شپ جیت لی ہے۔ پاکستان واپڈا جس چار گولڈ گیارہ سلور اور گیارہ ہی برائونز کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔ پاکستان سپورٹس کمپلیکس کے لیاقت جمنازیم میںکھیلی جانے والی چیمپئن شپ میں پاکستان ائیر فورس نے ایمرجنگ ٹیم ٹرافی واپڈا کے وقار نے ایمرجنگ کھلاڑی میل اور پاکستان آرمی سے تعلق رکھنے والی نقاش ہمدانی نے ریمرجنگ کھلاڑی فی میل کا اعزاز حاصل کیا۔
کورین ایمبیسی سے تعلق رکھنے والے منسٹر مسٹرینگ من چمپئن شپ کے فائنل میں مہمان خصوصی تھے جبکہ دیگر مہمانان خصوصی میں ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل پاکستان سپورٹس بورڈ منصور احمد ، پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن (پی ٹی ایف ) کے صدر لیفٹیننٹ کرنل (ر) راجہ وسیم احمد ، مرتضیٰ حسن بنگش سیکرٹری فنانس پی ٹی ایف اور پی ٹی ایف ویمن ونگ کی صدر صبا شمیم جدون بھی موجودتھیں جبکہ فائنل مقابلوں کو دیکھنے کیلئے تماشائیوں کی بہت بڑی تعداد بھی موجود تھی ۔
دو سے آٹھ نومبر تک جاری رہنے والے مقابلوں میں تقریباً دو ہزار کھلاڑیوں اور آفیشلز نے شرکت کی اسمیں چاروں صوبوں ، گلگت بلتستان ، فاٹا ، اسلام آباد ، پاکستان آرمی ، پاکستان ائیر فورس ، پاکستان واپڈا ، ایچ ای سی ، پاکستان ریلوے اور تقریباً 84کلبوں کے کھلاڑیوں نے شرکت کی۔

تاریخ اشاعت : جمعرات 8 نومبر 2018

Share On Whatsapp