بالی ووڈ میں می ٹومہم سے متعلق لگنے والے الزامات اوران کا دفاع تاحال ختم نہیں ہوسکا

, جنسی ہراسانی میں ملوث افراد سے کام سے متعلق کوئی رابطہ نہیں رکھیں گے، عامر خان کا اعلان

ممبئی : بالی ووڈ میں می ٹومہم سے متعلق لگنے والے الزامات اوران کا دفاع تاحال ختم نہیں ہوسکا ہے تاہم اب اداکارعامرخان کی جانب سے بھی اعلان کردیا گیا ہے کہ وہ جنسی ہراسانی میں ملوث افراد سے کام سے متعلق کوئی رابطہ نہیں رکھیں گے۔بالی ووڈ اداکارنے بھارت کے مشہور ٹی وی شو کافی ود کرن میں انٹرویو کے دوران کہا کہ میں اوراہلیہ کرن نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ می ٹو مہم کے تحت سامنے آنے والے ناموں کے ساتھ ہم کام نہیں کریں گے اور ان سے کنارہ کشی اختیارکرلیں گے۔
اداکار نے کہا کہ خواتین سے جنسی ہراسانی صرف فلم انڈسٹری تک محدود نہیں بلکہ یہ ان کی زندگی کے ساتھ ہے جو بہت بری اور دل دکھانے والی بات ہے۔عامر خان نے کہا کہ جنسی ہراسانی میں ملوث افراد سے کنارہ کشی اختیار کرنا ہماری ذمہ داری ہے، لیکن میں یہ بھی سوچتا ہوں کہ غلط الزام سے کئی لوگوں کے کرئیربھی ختم ہوجائیں گے جو اپنی جگہ ایک غلط اقدام ہوگا۔دوسری جانب اداکار نے کہا کہ انہیں خوشی ہے کہ انڈسٹری سے ایسے لوگوں کا صفایا ہورہا ہے جب کہ خواتین بھی اپنی آوازبلند کررہی ہیں۔ جیسے جیسے جنسی ہراسانی میں ملوث افراد کے نام سامنے آرہے ہیں ویسے ویسے یہ پریشان کن ہوتا جارہا ہے لیکن می ٹو مہم خواتین کی آوازبنی ہے جو قابل ستائش ہے۔

تاریخ اشاعت : جمعرات 8 نومبر 2018

Share On Whatsapp