عوامی مقبولیت کے باعث اسٹیج ڈرامہ ’’--سپاہی مقبول حسین ‘‘ 10 کی بجائے 12نومبر تک پیش کیا جائیگا

لاہور : الحمراآر ٹ کونسل کے زیر اہتمام پیش کئے جانے والے اسٹیج ڈرامہ ’’--سپاہی مقبول حسین ‘‘ 10 کی بجائے 12نومبر تک پیش کیا جائے گا ۔ تفصیلات کے مطابق ’’سپاہی مقبو ل حسین ‘‘کے حالات زندگی پرمبنی اسٹیج ڈرامہ الحمراء ہال llمیں پیش کیا جارہا ہے جس میں سینئر اداکارراشد محمود ، پرویز رضا ، عذرہ آفتا ب ، سرفراز انصاری ، تنویر شاہ ، ذوہیب حیدر ، تنویر خالد ، ظہیر تاج ، قیصر شہزاد ، محمد لودھی خان، منصور بھٹی ، دانش شبیر ، عبدالحنان ، احمد علی ، محمد عمران نواز ، نصیر العابدین ، ذیشان ، شاہ زیب ، طلحہ اعجاز ، اسد ملک ، جہانزیب مصطفی سمیت دیگرا داکار کردار نبھا رہے ہیں ۔
ڈرامہ کے رائٹر اصغر ندیم سید اور اس کے ڈائریکٹر قیصر جاوید اورعامر نواز ہیں ۔ مذکور ڈرامہ کی خصوصیت میں بات قابل ذکر ہے کہ ڈرامے میں آٹھ ، آٹھ سیٹ تبدیل کئے گئے ہیں اور الحمراء کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ایسا ہوا ہے کہ کسی ڈرامے میں اتنے زیادہ سیٹ تبدیل کئے گئے ہیں ۔ ڈرامے کی عوامی مقبولیت کے پیش نظر الحمراء آرٹ کونسل نے اس میں توسیع کرتے ہوئے اسے 12نومبر تک بڑھا دیا ہے ۔

تاریخ اشاعت : جمعرات 8 نومبر 2018

Share On Whatsapp