سیکس کیلئے 100 کروڑ روپے کی پیش کش کی گئی ،ْ ادکارہ اہانا کمرا

ممبئی : اداکارہ اہانا کمرا نے ساجد خان پر الزام لگاتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ سیکس کیلئے 100 کروڑ روپے کی پیش کش کی گئی ،ْانڈر مائی برقع‘ جیسی بولڈ اور متنازع فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی اداکارہ اہانا کمرا نے دعویٰ کیا ہے کہ ساجد خان نے انہیں ایک بار جانور کے ساتھ سیکس کرنے کی پیش کش کی۔ہانا کمرا نے ممبئی ٹائمز کے ساتھ بات کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ چند سال قبل ساجد خان نے انہیں فلم میں کام کے سلسلے میں ملاقات کے لیے اپنے گھر بلایا۔
اہانا کمرا نے دعویٰ کیا کہ ساجد خان انہیں ایک کمرے میں لے گئے، جہاں کافی اندھیرا تھا اور اداکارہ کے اسرار پر ہی ہدایت کار نے وہاں کی لائیٹس جلائیں۔اداکارہ نے الزام عائد کیا کہ ساجد خان نے انہیں کہا کہ اگر وہ انہیں 100 کروڑ روپے دیں اور کہیں کہ وہ ایک کتے کے ساتھ سیکس کریں تو کیا وہ ایسا کریں گی اہانا کمرا کے مطابق ساجد خان نے انہیں بتایا کہ وہ اداکارہ کو آزمانا چاہتا ہے۔
اداکارہ نے دعویٰ کیا کہ جب وہ ساجد خان سے اکیلے کمرے میں ملاقات کے بعد وہاں سے چلی گئیں تو ہدایت کار نے انہیں موبائل پر پیغام بھیجا کہ وہ بکنی اور مختصر کپڑوں میں اچھی لگتی ہیں۔اہانا کمرا نے ساجد خان کے علاوہ ٹیلنٹ مینیجر انربن بلا کی جانب سے بھی نازیبا رویے پر بات کی اور بتایا کہ 5 سال قبل جب وہ انڈسٹری میں نئی تھیں تب انہوں نے خودکشی سے متعلق بھی سوچا۔اہانا کمرا کے مطابق وہ بولی وڈ کے کلچر اور معاملات سے دل برداشتہ ہوگئی تھیں اور انہیں خود کشی کے علاوہ اور کوئی راستہ نظر نہیں آ رہا تھا۔اداکارہ نے گفتگو میں بولی وڈ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ انڈسٹری میں کئی اچھے ہدایت کار اور اداکار بھی ہیں، جن کے ساتھ انہوں نے کام کیا۔

تاریخ اشاعت : جمعہ 2 نومبر 2018

Share On Whatsapp