ڈینگی کے مریضوں کی تعداد میں روز بروز بڑھتے اضافے کیخلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع

لاہور : ڈینگی کے مریضوں کی تعداد میں روز بروز بڑھتے اضافے کیخلاف پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں قرارداد جمع کرادی گئی۔ مسلم لیگ (ن) کی رکن پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ کی طرف سے جمع کروائی گئی قرار داد کے متن میں کہا گیا ہے کہ شہر میں ڈینگی جیسے خطرناک موذی مرض نے دوبارہ سر اٹھانا شروع کردیا ہے۔اس وقت ڈینگی کے 250سے زائد کیس سامنے آچکے ہیں۔حکومت کی جانب سے ڈینگی کی روک تھام کیلئے اقدامات صرف کاغذوں کی حد تک محدود ہیں۔
حکومت نے نہ ڈینگی سپرے کیا نہ کوئی آگاہی مہم چلائی ہے۔صرف آئے روز بند کمروں میں میٹنگ کی جا رہی ہے۔جبکہ محکمہ صحت اور حکومت پنجاب کی جانب سے کوئی لائحہ عمل سامنے نہیں آیا۔پنجاب بھر میں روزانہ کی بنیاد پر دس سے بارہ ڈینگی کے مریض سامنے آ رہے ہیں۔ڈینگی سپرے ایک ماہ قبل کرانا چاہیے تھا لیکن ابھی تک وہ سپرے بھی نہیں کیا گیا۔کسی ہسپتال میں ڈینگی وارڈ کا قیام عمل میں نہیں لایا گیا۔لہٰذا یہ ایوان حکومت سے مطالبہ کرتا ہے کہ ڈینگی سے بچائو کی احتیاطی تدابیر فوری واضع کی جائیں ۔شہر بھر میں ڈینگی سپرے کرایا جائے اور ضروری اقدامات اٹھائے جائیں۔

تاریخ اشاعت : جمعہ 2 نومبر 2018

Share On Whatsapp