اداکار امیتابھ بچن کا انسداد پولیو ٹیم کی خدمات پر خراج تحسین

ممبئی ۔ : بالی وڈ کے اداکارامیتابھ بچن نے انسداد پولیو ورکرز کی تعریف کی ہے۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارامیتابھ بچن کا پولیو مہم کے ایمبسڈر کے طور پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ انسداد پولیو ورکرز کی خد مات نا قابل فراموش ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ یہ لوگ دور دراز علاقوںاور لوگوں کے گھروں میں جا کر بچوں کو اینٹی پولیو دوزز دے رہے ہیں جو کہ انتہائی سخت ترین عمل ہے جس میں ان کو کئی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور ان مشکلات کاسامنا کرتے ہوئے وہ اس عمل کو کامیاب طریقے سے سر انجام دے رہے ہیں۔

تاریخ اشاعت : جمعرات 25 اکتوبر 2018

Share On Whatsapp