پاکستان سمیت دنیا بھر میں پولیو کے خاتمہ کا عالمی دن منایا گیا

اسلام آباد ۔ : پاکستان سمیت دنیا بھر میں پولیو کے خاتمہ کا عالمی دن بدھ کو بھرپور طریقے سے منایا گیا۔ اس موقع پر عالمی ادارہ صحت، محکمہ صحت ، اسلامک میڈیکل ایسوسی ایشن ، پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن اور صحت کے شعبہ میںخدمات سرانجام دینے والی این جی اوز کے زیراہتمام مختلف شہروں میں کانفرنسز، ورکشاپس، مذاکروں اور دیگر تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔
اس موقع پر اس عزم کا بھی اظہار کیا گیا کہ پاکستان کو پولیو فری خطہ بنانے کیلئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے گی۔ اس موقع پر عوام الناس کی توجہ اس امر کی جانب مبذول کروائی گئی کہ اس وقت دنیا میں صرف 4 ممالک میں پولیو وائرس باقی رہ گیا ہے جن میں پاکستان بھی شامل ہے لہٰذا معاشرے کے تمام طبقات کو مل کر اس عزم کا اعادہ کرنا ہو گا کہ پاکستان کوپولیو فری بنانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے اور پاکستان کا ہر طبقہ وطن عزیزکو پولیو سے نجات دلانے کیلئے اپنی اپنی سطح پر بھرپور کردار ادا کرے گا۔

تاریخ اشاعت : بدھ 24 اکتوبر 2018

Share On Whatsapp