پولیو کے خاتمے کے لئے کام کرنے والے رضاکار قوم کے حقیقی ہیرو ہیں، سابق صدر آصف علی زرداری کا پولیو کے عالمی دن کے موقع پر پیغام

اسلام آباد ۔ : سابق صدر آصف علی زرداری نے عالمی یوم پولیو پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پولیو سے پاک پاکستان قوم کی ترجیح ہے، شہید بینظیر بھٹو نے پاکستان سے پولیو کے خاتمہ کا خواب دیکھا تھا۔ انہوں نے کہاکہ پولیو کے خاتمے کے لئے جو رضاکار اپنی جانیں ہتھیلی پر رکھ کر کام کر رہے ہیں، وہ قوم کے حقیقی ہیرو ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں ان رضاکاروں کو سلام پیش کرتا ہوں جو پولیو مہم کے دوران شہید ہوئے۔

تاریخ اشاعت : بدھ 24 اکتوبر 2018

Share On Whatsapp