قومی کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ اظہر محمودنے دبئی میں ٹیم کو جوائن کر لیا

, افغانستان کے خلاف میچ سے قبل بالرز کو مفید مشورے دیں گے

دبئی : قومی کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ اظہر محمودنے دبئی میں قومی کرکٹ ٹیم کو جوائن کر لیا جہاں وہ افغانستان کے خلاف میچ سے قبل بالرز کو مفید مشورے دیں گے۔تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائیٹ ٹویٹر پر پاکستان کرکٹ بورڈ کے آفیشل ٹویٹر اکاونٹ سے ٹویٹ کیا گیا جس میں کہا گیا قومی کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ اظہر محمودنے دبئی میں قومی کرکٹ ٹیم کو جوائن کر لیا۔اظہر محمود کی غیر موجودگی میں قومی بالرز نے انڈیا کے خلاف میچ میںخاصی کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کیا جسکی وجہ سے پاکستان کو شکست کا سامنا کرنا پڑا ، قومی کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ اظہر محمود بھتیجے کی وفات کے باعث دبئی سے وطن واپس روانہ ہوئے تھے۔

تاریخ اشاعت : جمعرات 20 ستمبر 2018

Share On Whatsapp