Pakistan's Ex International Hockey Player Passes Away

پاکستان کے مایہ ناز کھلاڑی انتقال کر گئے

کراچی ۔ : انٹرنیشنل ہاکی پلیئر، کراچی کرکٹ ایسوسی ایشن کے خزانچی و سندھ اسپورٹس بورڈ کے کنسلٹنٹ رازق ربانی (مشیر بھائی) جو کینسر کے مرض مبتلا تھے رضائے الہی سے انتقال کر گئے۔ جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق مرحوم کا نماز جنازہ فاروق اعظم مسجد میں ادا کیا گیا۔ جنازے میں عزیز و اقارب کے علاوہ پروفیسر اعجاز فاروقی، سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کے سینئر نائب صدر انجینئر محفوظ الحق، سندھ ٹگ آف وا ر کے سیکریٹری جاوید اقبال، محسن علی خان، گلفراز احمد خان، مبشر مختار، ڈاکٹر عارف حفیظ، انجینئر عارف وحید، طارق خان،کھیلوں سے وابستہ شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

تاریخ اشاعت : بدھ 18 اپریل 2018

Share On Whatsapp