پی آئی اے ریفرنڈم میں پاکستان پیپلز پارٹی ی جیت ہو گی،خورشید شاہ
, پی آئی کے جہاز سے پاکستان کا جھنڈا اتارنے کی کوشش کی جارہی ہے جو ہم کامیاب نہیں ہونے دیں گے , جمہوریت کی باتیں کرنے والے خود آمر ہیں ن لیگ کی حکومت مزدوروں کو کچا کھا رہی ہے پی آئی اے سے لوگوں کو جبری نکالا جارہا ہے،پیپلز یونٹی جلسے سے خطاب
راولپنڈی : پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماخورشید شاہ نے کہا ہے کہ پی آئی اے ریفرنڈم میں پاکستان پیپلز پارٹی ی جیت ہو گی پی آئی کے جہاز سے پاکستان کا جھنڈا اتارنے کی کوشش کی جارہی ہے جو ہم کامیاب نہیں ہونے دیں گے جمہوریت کی باتیں کرنے والے خود آمر ہیں ن لیگ کی حکومت مزدوروں کو کچا کھا رہی ہے پی آئی اے سے لوگوں کو جبری نکالا جارہا ہے ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماخورشید شاہ نے پی آئی اے ریفرنڈم کے موقع پر پی پی پی کی نمائندہ جماعت پیپلز یونٹی جلسے سے خطاب کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ مزدور کے حقوق کی بات کی ہے آج ملک قرضوں میں ڈوب چکا ہے معیشت تباہ ہو چکی ہے ن لیگ ان سب کاموں کے باوجود مدد کی امید رکھتی ہے ہم نے ہمیشہ نج کاری کی مخالفت کی ہم نے مزدور کو پی آئی اے کا مالک بنایا مگر ن لیگ نے مزدوروں پر گولیاں چلائیں پی پی پی نے کبھی بھی سیاست کو تجارت نہیں بنایا ہم نے لینے کی نہیں ہمیشہ مزدور کو کچھ دینے کی بات کی ریفرنڈم میں پاکستان کے مزدوروں سے امید کرتا ہوں کہ ہمیں کامیابی دیں گے ن لیگ والوں کے دل بہت چھوٹے ہیںبے نظیر مزدوروں نوجوانوں اور سیاست کی بے نظیر تھی بے نظیر نے شہادت کو بھی بے نظیر بنا دیا نواز شریف شرم کرو بے نظیر کا نام ائیر پورٹ سے اتار رہے ہونواز شریف یاد رکھو تیسری بار آپ وزیر اعظم بے نظیر کی وجہ سے بنے تھے آپ بے نظیر کی شہادت پر آنسو بہا رہے تھے یہ کیسی منافقت ہے میں ایک فقیر کی حیثیت سے دعوی کرتا ہوں کہ نواز شریف کا نام و نشان مٹ جائے گا۔
تاریخ اشاعت : بدھ 18 اپریل 2018