مسلم لیگ نون کے صدر محمد شہباز شریف کی صدارت میں اہم اجلاس
, سید شاہ محمد شاہ کو بابوسرفرازجتوئی کی جگہ نون لیگ سندھ کا صدر مقررکردیا گیا ، بابوسرفرازجتوئی کو مسلم لیگ نون کے مرکزی نائب صدربنادیے گئے
کراچی : مسلم لیگ نون کے صدر محمد شہباز شریف کی صدرات میں مسلم لیگ نون کی تنظیم کے لیے اہم فیصلے کرلیے گئے ، سید شاہ محمد شاہ کو بابوسرفرازجتوئی کی جگہ نون لیگ سندھ کا صدر مقررکردیا گیا بابوسرفرازجتوئی مسلم لیگ نون کے مرکزی نائب صدربنادیے گئے ۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا مسلم لیگ نون کے صدر اوروزیراعلی پنجاب میاں شبہازشریف 22 اپریل کوکراچی اور23 اپریل کوحیدرآباد کا دورہ کریں گے میاں شہبازشریف اپنے دورہ کراچی میں کراچی کے تمام اضلاع میں ورکرز کنونشن سے خطاب کے علاوہ وفاقی حکومت کے تحت جاری ترقیاتی پروگرامز گرین لائن بس منصوبہ سمیت دیگرمنصوبوں کاجائزہ بھی لیں گے اورمسلم لیگ نون کے متوقع ٹکٹ ہولڈرز سے ملاقاتیں کریں گے مسلم لیگی رہنما کھیل داس کوہستانی کے مطابق مسلم لیگ نون سندھ کے ماڈل ٹان لاہورمیں ہونے والے اجلاس میں قائد نواز شریف سے مشاورت کے بعد سید شاھ محمد شاھ کو مسلم لیگ نون سندھ کا صدر اورسلیم ضیا کو جنرل سیکریٹری سندھ جبکہ طارق چودھری ایڈیشنل جنرل سیکرٹری اسلم ابڑو ، منور رضا سینئر نائب صدر مقررکردیے گئے جبکہ بابو سرفراز جتوئی مرکزی نائب صدر ، ایاز شاھ شیرازی، اور راحیلہ مگسی مرکزی جوائنٹ سیکریٹری مقرر کیے گئے اجلاس میں وفاقی وزیر سعد رفیق، گورنر سندھ محمد زبیر، حمزہ شہباز، شاھ محمد شاھ، سلیم ضیا، شیرازی برادران، راحیلہ مگسی، کھیئل داس کوھستانی، اسد جونیجو، رانا ثنا اللہ، رانا مشھود، چودھری طارق، اسلم ابڑو، خالد شیخ اور دیگر شریک تھے۔ اجلاس میں نون لیگ کراچی کے صدر منوررضا کوبھی تبدیل کردیا گیا ہے تاہم ان کی جگہ نئی تقرری مشاورت سے کی جائے گی میاں شہبازشریف نے پارٹی کے نامزد عہدیداروں کوہدایت کی ہے کہ وہ مسلم لیگ نون کی سندھ میں تنظیم نو کے لیے اقدامات کریں گے اور31 مئی تک انتخابات کے ذریعہ سندھ میں مسلم لیگ نون کی صوبائی تنظیم سازی کا عمل مکمل کریں ۔ واضح رہے کہ پہلے مرحلے میں مسلم لیگ نون کے صدراوروزیراعلی پنجاب میاں شہبازشریف کراچی اورحیدرآباد کا دورہ کریں گے جبکہ دوسرے مرحلے میں وہ لاڑکانہ ،میرپورخاص،نوابشاہ،سکھرسمیت دیگرشہروں کا بھی دورہ کریں گے ۔
تاریخ اشاعت : بدھ 18 اپریل 2018