وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے پاکستان مسلم لیگ(ن) سندھ کی تنظیم نو کر دی
, ْشاہ محمد(ن) لیگ کے قائمقام صدر، اسلم ابڑو سینئر نائب صدر ،سلیم ضیا ء جنرل سیکرٹری نامزد
لاہور۔18 اپریل : پاکستان مسلم لیگ( ن) کے صدر و وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے پاکستان مسلم لیگ(ن) سندھ کی تنظیم نو کر دی ہے، پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد شہبازشریف کی طرف سے شاہ محمد شاہ کو پاکستان مسلم لیگ(ن)سندھ کا قائمقام صدر، اسلم ابڑو کو سینئر نائب صدر اورسلیم ضیاء کو جنرل سیکرٹری نامزد کیاہے،پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد شہبازشریف نے سندھ میں پاکستان مسلم لیگ(ن) کی صوبائی ، ڈویژنل ، ضلعی اور تحصیل کی سطح پر تنظیم سازی کا عمل جلد ازجلد مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے ،مرکزی صدر محمد شہبازشریف کی زیرصدارت اجلاس میں تنظیم سازی سے متعلق امور کا جائزہ لیا گیا ، انہوںنے تجاویز اور سفارشات پر فوری احکامات جاری کئے۔
تاریخ اشاعت : بدھ 18 اپریل 2018