نیب ‘لاکھوں مالیت کی رہن رکھی گئی زمین فروخت کرنے کے الزام میں 4ملزمان کو گرفتار کرلیا

لاہور : قومی احتساب بیور (نیب ) نے کرپٹ عناصر کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے لاکھوں روپے مالیت کی رہن رکھی گئی زمین فروخت کرنے کے الزام میں 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا ۔ گرفتار ہونے والے ملزمان میں رجسٹری کلرک اعجاز احمد،رجسٹری کلرک راجہ کامران ،نعمان نواز اور ملزم طلعت محمود شامل ہیں ۔نیب لاہور کی جانب سے ملزمان کی گرفتاری کھاریاں سے عمل میں لائی گئی ۔
احتساب عدالت کی جانب سے 2015ء میں متعدد جائیدادیں رہن رکھی گئیں جنہیں ملزمان نے آپس کی ملی بھگت سے فروخت کیا،رہن رکھی گئی جائیدادوں میں 5 مرلہ مکان کے علاوہ گجرات میں زرعی زمین بھی شامل ہے ۔ملزم طلعت محمود 2008میں مالی بد عنوانی ثابت ہونے پر احتساب عدات کا پہلے بھی سزا یافتہ ہے ۔ نیب حکام چاروں ملوث ملزمان کو جسمانی ریمانڈ کے حصول کیلئے آج بروز ( جمعرات ) کو احتساب عدالت کے روبرو پیش کرینگے۔

تاریخ اشاعت : بدھ 18 اپریل 2018

Share On Whatsapp