’’ان ارکان اسمبلی کے ووٹوں سے منتخب ہونیوالے سینیٹرز کا مستقبل کیا ہوگا‘‘
, خواجہ آصف نے پی ٹی آئی کی جانب سے سینیٹ انتخابات میںووٹ بیچنے والوں کو پارٹی سے نکالنے کے اعلان پر سوال اٹھا دیا
اسلام آباد : وفاقی وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف نے پی ٹی آئی کی جانب سے سینیٹ انتخابات میں ووٹ بیچنے والوں کو پارٹی سے نکالنے کے اعلان کے بعد سوال اٹھایا ہے کہ ان ارکان اسمبلی کے ووٹوں سے منتخب ہونیوالے سینیٹرز کا مستقبل کیا ہوگا۔ٹوئٹر پر جاری بیان میں وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف نے کہا کہ ’یہ بتایا جائے ان ووٹوں سے منتخب ہونے والے سینیٹرز، چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا کیا بنے گا‘۔انہوں نے کہا کہ سینیٹ الیکشن کا ساراعمل شروع سے ہی غلط تھا۔
تاریخ اشاعت : بدھ 18 اپریل 2018