الیکشن کمیشن ضلع لاہور کی نئی حلقہ بندیوں پر اعتراضات کا فیصلہ 23 اپریل کو سنائیگا

اسلام آباد : الیکشن کمیشن آف پاکستان ضلع لاہور کی نئی حلقہ بندیوں پر اعتراضات کا فیصلہ 23 اپریل کو سنائے گا۔ جاری بیان کے مطابق بدھ کو سندھ سے الیکشن کمیشن کے ممبر عبدالغفار سومرو کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے ضلع لاہور سے قومی اور صوبائی اسمبلیوں کی نئی حلقہ بندیوں پر دائر 48 اعتراضات کی سماعت کی۔ سماعت کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا گیا جو 23 اپریل کو سنایا جائے گا۔

تاریخ اشاعت : بدھ 18 اپریل 2018

Share On Whatsapp