الیکشن کمیشن نے فیصل آباد اور چنیوٹ کے نئے انتخابی حلقوں پر دائر اعتراضات پر محفوظ فیصلہ سنا دیا

, حلقہ این اے 99 اور این اے 100 میں تبدیلی، فیصل آباد سے قومی اسمبلی کے 4 ،صوبائی اسمبلی کے 9 حلقوں پر اعتراضات منظور

اسلام آباد : الیکشن کمیشن آف پاکستان نے فیصل آباد اور چنیوٹ کے نئے انتخابی حلقوں پر دائر اعتراضات پر محفوظ فیصلہ سنا دیا ہے، قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 99 اور این اے 100 میں تبدیلی کی گئی ہے۔ فیصل آباد سے قومی اسمبلی کے 4 اور صوبائی اسمبلی کے 9 حلقوں پر اعتراضات منظور کر لئے گئے ہیں۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری بیان کے مطابق فیصل آباد سے قومی اسمبلی کے حلقوں این اے 102، 103، 104 اور 105 پر دائر اعتراضات منظور کر لئے گئے ہیں۔
اسی طرح فیصل آباد سے صوبائی اسمبلی کے حلقوں پی پی 98، 99، 107، 112 اور 113 پر بھی اعتراضات منظور کر لئے گئے ہیں۔ اس کیساتھ ساتھ پی پی 114، 115، 116 اور 117 پر دائر اعتراضات بھی منظور کر لئے گئے۔ چنیوٹ کے حلقہ این اے 99 سے پٹوار سرکل برخودار این اے 100 میں منتقل کیا گیا ہے جبکہ چنیوٹ کے حلقہ پی پی 94 سے پٹوار سرکل برخودار نکال کر پی پی 95 میں شامل کر دیا گیا ہے۔

تاریخ اشاعت : بدھ 18 اپریل 2018

Share On Whatsapp