پشاور، تبلیغ ایک عظیم پیغمبرانہ مشن ہے جو مسلمانوں کی اپنی اصلاح اور نظم و ضبط کا باعث بھی ہے،پرویز خٹک
, کیونکہ ان خواص کی کمی کی وجہ سے آج پورا عالم اسلام مشکلات کا شکار ہے،اسلامی تعلیمات کو اپنا کر ہمارا ملک اور یہاں کے لوگ ترقی و خوشحالی کی معراج پر پہنچ سکتے ہیں،وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا
پشاور : وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے کہا ہے کہ تبلیغ ایک عظیم پیغمبرانہ مشن ہے جو مسلمانوں کی اپنی اصلاح اور نظم و ضبط کا باعث بھی ہے کیونکہ ان خواص کی کمی کی وجہ سے آج پورا عالم اسلام مشکلات کا شکار ہے انہوں نے کہا کہ اسلامی تعلیمات کو اپنا کر ہمارا ملک اور یہاں کے لوگ ترقی و خوشحالی کی معراج پر پہنچ سکتے ہیں وہ مایہ ناز قومی کرکٹر ثقلین مشتاق کی زیر قیادت تبلیغی وفد سے باتیں کر رہے تھے جس نے گذشتہ رات وزیر اعلیٰ ہاؤس پشاور میںوزیر اعلیٰ سے ملاقات کی صوبائی اسمبلی کے سپیکر اسد قیصر،پشاور میگا پراجیکٹس کے فوکل پرسن و رکن صوبائی اسمبلی شوکت علی یوسفزئی ، ڈبلیو ایس ایس پی کے چیئرمین شوکت علی اور پی ٹی آئی رہنما گل بادشاہ بھی اس موقع پر موجود تھے وزیر اعلیٰ نے بحیثیت کرکٹر ثقلین مشتاق کی گراں قدر خدمات کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ کھیلوں کی طرح تبلیغی سرگرمیوں میں بھی وہ عالم اسلام کی بہتر خدمت کر سکیں گے اور ملک و قوم کا نام روشن کریں گے انہوں نے ثقلین مشتاق کے استدلال سے اتفاق کیا کہ پاکستان بالخصوص خیبر پختونخوا میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں جس کا اطلاق صرف کھیلوں میں ہی نہیں بلکہ زندگی کے تمام شعبوں پر ہوتا ہے انہوں نے پشاور سے تعلق رکھنے والے اپنے ایک محسن کرکٹر اور عمر رسیدہ امپائر سید احمد شاہ کو یاد رکھنے اور ان سے ملاقات کی خواہش پر بھی ثقلین مشتاق کی تعریف کی وزیر اعلیٰ نے شوکت یوسفزئی اور دیگر پی ٹی آئی رہنماؤں کو ثقلین مشتاق کے ہمراہ سید احمد شاہ سے ملاقات کی ہدایت بھی کی ۔
تاریخ اشاعت : بدھ 18 اپریل 2018