اسفند یار ولی خان ، شاہی سید اوریونس خان بونیری کا عالم زیب الائی کی والدہ کے انتقال پر دکھ اور رنج کا اظہار
کراچی : عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر اسفند یار ولی خان ،صوبائی صدر شاہی سید اور جنرل سیکریٹری یونس خان بونیری نے پارٹی رہنماء اور سٹی کونسل میں پارٹی کے پارلیمانی لیڈر عالم زیب الائی کی والدہ کے انتقال پر اپنے گہر دکھ اور رنج کا اظہار کیا ہے ، پارٹی رہنمائوں نے اپنے علیحدہ علیحدہ تعزیتی بیانات میں مذید ہے کہ دکھ اور رنج کی اس گھڑی میں پوری پارٹی عالم زیب الائی کے غم میں برابر کی شریک ہے ،ہم دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو اپنے جوار رحمت میں جگہ عطاء فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطاء کرے ۔
تاریخ اشاعت : بدھ 18 اپریل 2018