ترک صدر نے ترکی میں عام انتخابات ڈیڑھ سال قبل کرانے کا اعلان کردیا
انقرہ : :ترک صدررجب طیب اردغان نے ترکی میں عام انتخابات ڈیڑھ سال قبل کرانے کا اعلان کردیا۔تفصیلات کے مطابق ترک صدر رجب طیب اردغان نےصدارتی محل سے اپنے خطاب میں مقررہ وقت سے ڈیڑھ برس قبل ہی ملک میں انتخابات کرانے کا اعلان کر دیا۔ترک صدر کا کہنا تھا کہ ترکی میں پارلیمانی اورصدارتی انتخابات24 جون کو ہونگے۔اس موقع پر اپوزیشن جماعت نے ملک میں نافذایمرجنسی ختم کرنےکامطالبہ کر دیا ہے۔اپوزیشن کا کہنا ہے کہ ایمرجنسی کی حالت میں انتخابات نہیں ہوسکتے۔ترکی میں جولائی 2016 کی ناکام بغاوت کےبعدسے ایمرجنسی نافذ ہےیاد رہے کہ ترکی میں انتخابات 3 نومبر 2019 کو ہونا تھے جو کہ ڈیڑھ سال قبل ہو رہے ہیں۔
تاریخ اشاعت : بدھ 18 اپریل 2018