پنجاب فوڈ اتھارٹی کی صحت دشمن عناصرکے خلاف کارروائی، چار فوڈ پوائنٹس سر بمہر

راولپنڈی ۔18 اپریل : پنجاب فوڈ اتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیموں نے راولپنڈی ڈویژن میں صحت دشمن عناصرکے خلاف کارروائیاں کرتے ہو ئے قوانین کی خلاف ورزی پر 4مختلف فوڈ پوائنٹس سربمہرجبکہ زائدالمعیاداور ناقص اشیاء کی فروخت پرمتعدد فوڈ پوائنٹس کو مجموعی طور پر 79,500کے جرمانے عائد کئے۔مختلف کارروائیوں کے دوران بھاری مقدار میں ناقص غذاتلف کرتے ہوئے متعدد کو وارننگ نوٹسز جاری کیے۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیموں نے راولپنڈی اور چکوال میں کارروائیاں کر تے ہو ئے نیو رحمانیاں فوڈ اینڈ کیٹرنگ اور سردار جمیل کیٹرنگ یو نٹ کو کیمیکل ڈرمز، ناقص،باسی گوشت کے استعمال،گندے فریزر،کچن ایریا میں واش روم کی مو جو دگی اور صفائی کے ناقص انتظامات پر سر بمہر کر دیا۔اٹک کی فوڈ سیفٹی ٹیموں نے ملاوٹ مافیا کے خلاف کارروائیاں کر تے ہو ئے کراچی ٹی کمپنی اور سلیم سویٹس ایند بیکرز کو غلط لیبلنگ،نان فوڈ گریڈ کلرز،گندے بر تنوںکے استعمال، ناقص سٹوریج اور صفائی کے انتظامات پر سیل کیا گیا۔
علاوہ ازیں فوڈ سیفٹی ٹیموںنے راولپنڈی اور گردونواح میںچیکنگ کر تے ہو ئے متعدد فوڈ پوائنٹس کو زائدالمعیاد اشیاء کی فروخت،ملازمین کے میڈیکلز کی عدم دستیابی،نیلے کیمیکل ڈرمز کے استعمال،سابقہ ہدایات پر عمل نہ کر نے اور صفائی کے ناقص انتظامات پر 43,500کے جرمانے عائد کیے۔ ضلع چکوال،جہلم اوراٹک کے علاقوں میںکارروائیوں کے دوران متعدد فوڈ پوائنٹس کو زائدلمعیاد اشیاء،ممنوعہ چائنیز نمک کی فروخت،تاریخِ اجراع اور تنسیخ کی عدم مو جودگی،مس برانڈنگ اور صفائی کے ناقص انتظامات پر 36,000کے جرمانے عائد کیے گئے۔
ڈویژن بھر میں مزید کارروائیوں کے دوران مختلف فود پوائنٹس سے برآمد شدہ 6100کلو گرام ملاوٹی مصالحہ جات،22کلو گرام ممنوعہ چائنیز نمک،زائدالمیعاد بوتلیںاوربھاری مقدار میں مضر صحت خوراک کو تلف کر دیاگیا۔متعدد فوڈ پوائنٹس کو وارننگ نوٹسز جاری کیے گئے۔

تاریخ اشاعت : بدھ 18 اپریل 2018

Share On Whatsapp