دنیا کے دس ٹیکنالوجی کے شاہکار شہروں کی فہرست جاری کر دی گئ
لاہور : :دنیا کے دس ٹیکنالوجی کے شاہکار شہروں کی فہرست جاری کر دی گئ۔اسلامی دنیا کا ایک بھی شہر فہرست میں شامل نہیں ہے۔دنیا کے دس ٹیکنالوجی کے شاہکار شہروں میں چار شہر امریکہ ، ایک ایک برطانیہ ،کینیڈا،جنوبی کوریا اور تائیوان کے ہیں۔اسلامی دنیا کا ایک بھی شہر فہرست میں شامل نہیں ہے۔تفصیلات کے مطابق دنیا کے دس ٹیکنالوجی کے شاہکار شہروں میں پہلا نمبر سان فرانسسکو کا ہے جو امریکی ریاست کیلی فورنیا کا شہر ہے جبکہ دوسرا نمبر نیویارک کا ہے۔تیسری پوزیشن لندن کے نام رہی جبکہ امریکی ریاست کیلی فورنیا کا شہر لاس اینجلس چوتھی پوزیشن پر موجود ہے۔جنوبی کوریا کا شہر سئیول پانچویں جبکہ تائیوان کا تائی پی چھٹے نمبر پر ہے۔بوسٹن ساتویں اور سنگا پور آٹھویں نمبر پر موجود ہیں۔فہرست میں نواں نمبر کینیڈا کے شہر ٹورنٹو کا رہا۔امریکی شہر شکاگو دنیا کا دسواں حیرت انگیز ٹیکنالوجی کا حامل شہر ہے۔فہرست میں 150 مسلم ممالک میں سے کسی بھی ایک شہر کا نام نہ ہونا لمحہ فکریہ ہے۔
تاریخ اشاعت : بدھ 18 اپریل 2018