عمران خان نے چوہدری نثار اور تحریک انصاف کے درمیان روابط قائم ہونے کی تصدیق کردی

لاہور : عمران خان نے چوہدری نثار اور تحریک انصاف کے درمیان روابط قائم ہونے کی تصدیق کردی ہے۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی جانب سے چوہدری نثار سے روابط قائم ہونے سے متعلق ردعمل دیا گیا ہے۔  عمران خان نے چوہدری نثار اور تحریک انصاف کے درمیان روابط قائم ہونے کی تصدیق کردی ہے۔ عمران خان کا کہنا ہے کہ ان کا چوہدری نثار سے براہ راست رابطہ نہیں ہوا، تاہم تحریک انصاف کے کچھ لوگ چوہدری نثار سے رابطے میں ہیں۔
عمران خان کا کہنا ہے کہ چوہدری نثار نے مریم نواز سے ڈکٹیشن لینے سے انکار کرتے غیرت کا مظاہرہ کیا۔ عمران خان کا مزید کہنا ہے کہ اگر چوہدری نثار نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی تو یہ بہت بڑا فیصلہ ہوگا۔ تاہم فی الحال چوہدری نثار کی تحریک انصاف میں شمولیت سے متعلق کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا۔

تاریخ اشاعت : بدھ 18 اپریل 2018

Share On Whatsapp