لاہور ہائی کورٹ، چیئرمین نادرا کی تقرری کے خلاف درخواست پر سماعت 20جون تک ملتوی

لاہور : لاہور ہائی کورٹ نے چیئرمین نادرا کی تقرری کے خلاف درخواست پر سماعت 20جون تک ملتوی کرتے ہوئے درخواست کے قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے سے متعلق دلائل طلب کر لئے۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عابد عزیز شیخ نے مقامی شہری جہانگیر محمود کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ چیئرمین نادرا کا تقرر صرف بورڈ آف ڈائریکٹرز ہی کر سکتے ہیں،قانون کے تحت نادرا چیئرمین کی تقرری تین سال کے لیے کی جاتی ہے،انہوں نے کہا کہ چئیرمین نادراکو اہلیت پر پورا نہ ہونے کے باوجود سیاسی بنیادوں پر تعینات کیا گیا جو کہ قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے، انہوں نے بتایا کہ چیئرمین نادرا عثمان یوسف مبین عمر کی مقرر کردہ حد کے معیار اور تجربے پر بھی پورا نہیں اترتے،انہوں نے استدعا کی کہ عدالت چیئرمین نادرا کی تقرری غیرقانونی قرار دیے،مزید استدعا کی کہ عدالت چیئرمین نادرا کی تقرری کا ریکارڈ طلب کرے، جس پر عدالت نے درخواست پر سماعت بیس جون تک ملتوی کرتے ہوئے درخواست کے قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے سے متعلق دلائل طلب کر لئے۔

تاریخ اشاعت : بدھ 18 اپریل 2018

Share On Whatsapp