عمران خان کل لاہور پہنچیں گے

قومی و صوبائی اسمبلیوں کے پی ٹی آئی ٹکٹ ہولڈروں کے اجلاس کی صدارت کرینگے

لاہور : پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کل (جمعرات کو )لاہور پہنچیں گے بتایاگیا ہے کہ پی ٹی آئی کے سربراہ اپنے دورہ لاہور کے دوران آج لاہور سے قومی و صوبائی اسمبلیوں کے پی ٹی آئی ٹکٹ ہولڈروں کے اجلاس کی صدارت کرینگے اس کے علاوہ انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن اور پی ٹی آئی خواتین ونگ کے اجلاسوں سے خطاب کرنا کپتان کے دورہ لاہو ر کے شیڈول میں شامل ہے یہ بھی بتایاگیا ہے کہ عمران خان نے اپنے دورہ لاہور کے دوران اندرون شہر میں ریلی نکالنا کا پروگرام منسوخ کر دیا ہے عمران خان نے آج رکنیت سازی کے حوالے سے اندرون لاہور میں ریلی نکالنا تھی۔

تاریخ اشاعت : بدھ 18 اپریل 2018

Share On Whatsapp