مسلم لیگ ن نے عمران خان کی جانب سے ووٹ بیچنے والے اراکین اسمبلی کیخلاف لیے جانے والے ایکشن کی حمایت کر دی
لاہور : مسلم لیگ ن نے عمران خان کی جانب سے ووٹ بیچنے والے اراکین اسمبلی کیخلاف لیے جانے والے ایکشن کی حمایت کر دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے سینیٹ الیکشن میں ووٹ بیچنے والے اراکین اسمبلی کیخلاف سخت ایکشن کا اعلان کیا ہے۔ عمران خان نے ووٹ بیچنے والے 20 اراکین اسمبلی کو شوکاز نوٹس جاری کردیا ہے۔ عمران خان نے اعلان کیا ہے کہ سینیٹ الیکشن میں ووٹ بیچنے والے اراکین اسمبلی اب پارٹی کا حصہ نہیں رہیں گے۔ ان رہنماوں کو پارٹی سے نکالا جا رہا ہے۔ اس حوالے سے مسلم لیگ ن کے رہنما جنرل ریٹائرڈ عبدالقیوم کی جانب سے ردعمل دیا گیا ہے۔ لیگی رہنما کی جانب سے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کے اقدام کی تعریف کی گئی ہے۔ جنرل ریٹائرڈ عبدالقیوم کا کہنا ہے کہ عمران خان کے اس اقدام کی تعریف کی جانی چاہیئے۔ ایسے اقدام سے پاکستان کی سیاست کیلئے اچھی مثال قائم کی گئی ہے۔
تاریخ اشاعت : بدھ 18 اپریل 2018