،بین الاقوامی اشتراک سے ہی دنیا کو دہشتگردی سے بچایا جاسکتا ہے،خرم دستگیر

اسلام آباد : وزیر دفاع خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ پاکستان ہر قسم کی دہشتگردی کے خلاف ہے اور خطہ میں دیرپا امن کے قیام کا خواہاں ہے،بین الاقوامی اشتراک سے ہی دنیا کو دہشتگردی سے بچایا جاسکتا ہے۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز وزیر دفاع کے ترجمان نے کہا ہے کہ وزیر دفاع خرم دستگیر خان نے پولینڈ کا 3روزہ دورہ کیا جس میں انہوں نے پولش ہم منصب سمیت دیگر اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کیں۔وزیر دفاع نے افغانستان میں بھارت کے گھناؤنے کردار سے بھی پولش ہم منصب اور دیگر حکام کو آگاہ کیا۔وزیردفاع خرم دستگیر خان نے کہا کہ پاکستان خطے میں دیرپا امن چاہتا ہے جس کے لئے بین الاقوامی ہم آہنگی اور اشتراک کی ضرورت ہی۔

تاریخ اشاعت : بدھ 18 اپریل 2018

Share On Whatsapp