شمالی وزیرستان میں بارودی سرنگ کا دھماکہ ،حوالدارعرفان علی شہید

شمالی وزیرستان : :شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں بارودی سرنگ کے دھماکے کے نتیجے میں حوالدارعرفان علی شہید ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں بارودی سرنگ کے دھماکہ ہو گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں بارودی سرنگوں کی صفائی کا کام کر رہی ہے۔علاقہ کلئیر کرواتے ہوئے بارودی سرنگ کا دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں حوالدارعرفان علی شہید ہو گئے ہیں۔حوالدارعرفان علی کا جسد خاکی انکے آبائی علاقے میں بھیج دیا گیا ہے۔

تاریخ اشاعت : بدھ 18 اپریل 2018

Share On Whatsapp