شہباز شریف نے ن لیگ میں بڑی تبدیلیاں کرنا شروع کردیں، نواز شریف کی جانب سے نامزد کردہ عہدیداروں کی چھٹی

لاہور : شہباز شریف نے نواز شریف کی جانب سے نامزد کردہ عہدیداروں کی چھٹی کراتے ہوئے ن لیگ میں بڑی تبدیلیاں کرنا شروع کردی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق شہباز شریف نے بطور پارٹی صدر پارٹی میں بڑی تنظیمی تبدیلیوں کا آغاز کردیا ہے۔ تنظیمی تبدیلیوں کا آغاز سندھ سے کیا گیا ہے۔ شہباز شریف نے نواز شریف کی جانب سے نامزد کردہ ن لیگ سندھ کے صدر سرفراز جتوئی کو عہدے سے ہٹا دیا ہے۔ سلیم ضیا جنرل سیکرٹری مسلم لیگ (ن) سندھ، اسلم ابڑومسلم لیگ ن سندھ کےسینیرنائب صدر جبکہ شاہ محمودشاہ مسلم لیگ ن سندھ کے قائم مقام صدر نامزد کیے گئے ہیں۔

تاریخ اشاعت : بدھ 18 اپریل 2018

Share On Whatsapp