آصف علی زرداری کا وجاہت حسین گیلانی کے انتقال پراظہارافسوس

اسلام آباد : سابق صدرپاکستان اور پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرین کے صدر آصف علی زرداری سے سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی کے بہنوئی اور دربار حضرت موسیٰ پاک شہید کے سجادہ نشین وجاہت حسین گیلانی کے انتقال پر گہرے رنج و غم اور صدمے کا اظہار کیا ہے۔ آصف علی زرداری نے گیلانی خاندان اور دربار حضرت موسیٰ پاک شہید کے عقیدت مندوں سے بھی اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دکھ کی اس گھڑی میں بھٹو خاندان اور پاکستان پیپلزپارٹی آپ کے غم میں شریک ہے۔ آصف علی زرداری نے مرحوم وجاہت حسین گیلانی کیلئے مغفرت اور سوگواروں کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔

تاریخ اشاعت : بدھ 18 اپریل 2018

Share On Whatsapp