نگران وزیراعظم کا تقرر سیاسی معاملہ ہے ،ْالیکشن کمیشن نہ بھیجیں ،ْ رضا ربانی

, قائد ایوان اور قائد حزب اختلاف کو نگران وزیراعظم پر اتفاق رائے پیدا کرنا چاہیے ،ْ بیان

اسلام آباد : سابق چیئرمین سینیٹ رضا ربانی نے کہا ہے کہ نگران وزیراعظم کا تقرر سیاسی معاملہ ہے، قائد ایوان اور قائد حزب اختلاف کو نگران وزیراعظم پر اتفاق رائے پیدا کرنا چاہیے۔نگران وزیراعظم کے تقرر سے متعلق اپنے بیان میں رضا ربانی نے کہا کہ سیاسی جماعتیں نگراں وزیراعظم کا معاملہ الیکشن کمیشن نہ بھیجیں، پارلیمنٹ اور سیاسی جماعتوں کو نگراں وزیراعظم پراتفاق رائے پیداکرناچاہیے۔انہوںنے کہاکہ نگراں وزیراعظم کا اختیار روز مرہ کے حکومتی امور چلانے تک محدودہے، نگراں وزیراعظم کے پاس مستقبل کی مالی پالیسی سازی کا اختیارنہیں۔

تاریخ اشاعت : بدھ 18 اپریل 2018

Share On Whatsapp