وفاقی وزیر بلیغ الرحمن سے نمل کے ریکٹر کی ملاقات ،ْ بہاولپور میں یونیورسٹی کیمپس کے قیام پر تبادلہ خیال

اسلام آباد : وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت انجینئر محمد بلیغ الرحمن سے نیشنل یونیورسٹی آف ماڈرن لینگویجز (نمل) کے ریکٹر میجر جنرل (ر) ضیاء الدین نجم نے ملاقات کی۔ بدھ کو منسٹر آفس میں ہونے والی ملاقات کے دوران بہاولپور میں نمل کے کیمپس کے قیام کو زیر بحث لایا گیا۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ پاکستان کی اعلیٰ تعلیم میں نمل ایک اہم ادارہ ہے۔ ملاقات میں نمل کے بہاولپور کیمپس میں فراہم کی جانے، سہولیات اور شروع کئے جانے والے پروگرام کو زیر بحث لایا گیا کہ وفاقی حکومت کس طرح نمل کے بہاولپور کیمپس کی امداد کرسکتے ہے۔

تاریخ اشاعت : بدھ 18 اپریل 2018

Share On Whatsapp